23 ستمبر 2018
تازہ ترین
بھارتی فورسز کی ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ سے 2 شہری شہید، 7 زخمی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری پر ہرپل، پوخلیاں اور چارواہ سیکڑز میں بلا اشتعال فائرنگ اور شیلنگ کی جس کے نتیجے میں ایک بچی سمیت 2 پاکستانی شہری شہید ہوئے جب کہ گاؤں جنگلوڑہ میں بھارتی فائرنگ سے 7 شہری زخمی بھی ہوئے۔ پنجاب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کر کے بھارتی توپوں کو خاموش کرادیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ بھارتی فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟