22 ستمبر 2018
 بھارتی فوج کی فائرنگ ، کشمیری نوجوان شہید ،متعدد زخمی

 مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک کشمیری نوجوان شہید اور متعدد  زخمی ہو گئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع اسلام آباد کے علاقے ککر ناگ میں سرچ آپریشن کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا گیا۔ زخمی افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک زخمی یاور احمد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ یاور احمد کے سر پر گولی لگی ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران پورے ضلع میں انٹرنیٹ سروس اور موبائل نیٹ ورک کو بند کردیا گیا جب کہ داخلی اور خارجی راستوں پر نفری تعینات کردی گئی۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے  نئے گورنر ستیا پال ملک نے حلف اٹھالیا ہے۔ مودی سرکار نے ستیا پال ملک کو نریندر ناتھ  وہرہ کی جگہ نامزد کیا تھا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی مخلوط حکومت کے خاتمے اور محبوبہ مفتی کے مستعفی ہونے کے بعد بڑی پیمانے پر انتظامی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟