16 جولائی 2018
تازہ ترین
بھارتی فوج کی جارحیت کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

 بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف حریت رہنماؤں کی اپیل پر  پوری وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ کشمیر میڈیا سیل کے مطابق گزشتہ روز ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کے نام پر بھارتی فورسز کے ہاتھوں 3  کشمیری نوجوانوں کی شہادت اور 20 سے زائد شہریوں کے زخمی ہونے پر حریت رہنماؤں یاسین ملک، میر واعظ عمر فاروق اور سید علی گیلانی کی اپیل پر پورے کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی  گئی۔ ہڑتال کے باعث مقبوضہ کشمیر کے تمام تعلیمی ادارے بند، کاروباری سرگرمیاں معطل اور ذرائع آمدورفت نہ ہونے کے باعث سڑکوں پر مکمل سناٹا ہے جب کہ بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے فورسز کی بھاری نفری عائد کر کے ٹرین کے شیڈول منسوخ کردیئے اور انٹر نیٹ سروس بھی بند کر دی ۔ شہریوں کو شہدا کی تجہیز و تدفین میں شرکت سے روک دیا  گیا۔  دریں اثنا    بھارتی فورسز کی گولی کا نشانہ بننے والے تینوں کو شہدا کو  سپرد خاک کر دیا گیا۔ بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ کے تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود ہزاروں سوگواروں نے نماز جنازہ میں شرکت کی اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھے گئے۔ بھارتی بربریت کا نشانہ بننے والے تینوں نوجوان ضلع شوپیاں کے علاقے کنڈالاں میں بھارتی فورسز کے مسلسل محاصرے اور سرچ آپریشن کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے کہ گولی کا نشانہ بن گئے۔

 


عوامی سروے

سوال: الیکشن 2018 کیلئے کونسی جماعت آپکی فیورٹ؟