26 ستمبر 2018
تازہ ترین
بھارتی سابق وزیراعظم  واجپائی انتقال کر گئے

بھارت کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ اٹل بہاری واجپائی کئی ہفتوں سے گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے اور طبیعت خراب ہونے کے باعث انہیں نئی دہلی کے اے آئی آئی ایم ایس ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اٹل بہاری واجپائی کی باقیات ان کی رہائشگاہ کرشنا مینن مرگ منتقل کی جائیں گی۔ اٹل بہاری واجپائی کی خراب صحت کے باعث ان کی جماعت بھارتیہ جنتہ پارٹی نے 19-18 اگست کو ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا تھا۔ خیال رہے کہ حکومت پاکستان کی دعوت پر سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی نے 1999 میں پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا۔ سابق پاکستانی وزیراعظم نواز شریف دورہ پاکستان کے دوران اپنے بھارتی ہم منصب سے ہاتھ ملا رہے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟