15 نومبر 2018
بھارتی جارحیت،مزید ایک کشمیری شہید

بھارتی فورسزنے ضلع باندی پورہ کے علاقے میں بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اورکشمیری کوشہید کردیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورس اشتعال انگیزی اوربربریت کا مظاہرہ کرنے میں دن بدن آگے بڑھ رہی ہے اوراب ایک بارپھرمقبوضہ کشمیرکے ضلع باندی پورہ کے علاقے حاجن کا محاصرہ کرتے ہوئے ایک اورکشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ نوجوان کی شہادت کے بعد ضلع بھرمیں احتجاج کیا جارہا ہے جب کہ مختلف علاقوں میں مکمل شٹرڈائون ہڑتال ہے اورنہتے مظاہرین کو روکنے کے لیے فوجیوں کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ گزشتہ روزبھی مقبوضہ کشمیرمیں مسلح افراد نے ڈی ایس پی کی سیکورٹی پرمامور پولیس پارٹی کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکارمارے گئے تھے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟