بھارتی ایتھلیٹ پریانکا پنور پر آٹھ سال کی پابندی عائد

 بھارت کی خاتون ایتھلیٹ اور ایشین گیمز گولڈ میڈلسٹ  پریانکا پنور پر ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی کے باعث 8 برس کی پابندی عائد کر دی گئی۔ بھارت کی نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی  ناڈا  کے مطابق  پریانکا کا دوسری مرتبہ ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور ان کے نمونوں میں قوت بخش ادویات پائی گئی ہیں ۔ ناڈا کے کوڈ کے تحت اگر کوئی بھی ایتھلیٹ دوسری بار اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف وزری میں ملوث پایا جائے تو اس پر کم از کم 8 برس یا پھر تاحیات پابندی لگائی جاتی ہے ۔ اس سے قبل 2011 میں بھی پریانکا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔  


عوامی سروے

سوال: متحدہ اورپی ایس پی کےاتحاد سے سندھ میں پی پی پی کی سیاست پرکیااثرات مرتب ہوتے؟