بگ بیش لیگ، سڈنی تھنڈر نے پرتھ سکارچرز کو3 رنز سے ہرا دیا

    بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں سڈنی تھنڈر نے پرتھ سکارچرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دے کر تیسری کامیابی حاصل کر لی،  سکارچرز کی ٹیم 175 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 172 رنز بنا سکی، کیمرون بینکرافٹ اور کارٹرائٹ نے ہدف کے حصول کیلئے  آخر دم تک بھرپور فائٹ کی تاہم دونوں کی جارحانہ اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں،  بینکرافٹ 75 اور کارٹرائٹ 65 رنز بنا کر ناٹ  آئوٹ رہے، عثمان خواجہ کو 85  رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا