22 ستمبر 2018
تازہ ترین
بکریاں  چہرے کے تاثرات پہچاننے کی ماہر

مقامی ماہرین حیوانات نے مختلف جانوروں کی ذہنی صلاحیت کا تجزیہ کرنے کے دوران یہ نتیجہ  اخذ کیا کہ بکریاں بھی انسانی چہرے اور مختلف چیزوں کو پہچان سکتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق زیر تجربہ بکریوں کو بہت ساری ایسی تصاویر دکھائی گئیں ، جن میں کچھ لوگ قہقہے لگاتے نظر آرہے تھے، کچھ مسکرا رہے تھے  اور باقی افراد غمزدہ  اور پریشان نظر آرہے تھے ۔ یہ تمام تصاویر بکریوں کو باری باری دکھائی گئیں ، تو پتہ چلا کہ بکریاں ہنس مکھ اور خوش و خرم رہنے  والے افراد کے چہروں اور غمزدہ لوگوں کے چہروں میں واضح فرق کو اچھی طرح سے محسوس کرتی ہیں۔ تجربے کے دوران ایک بکری کو ایک ہی شخص کی 2مختلف تصاویر دکھائی گئیں ،جن میں سے ایک میں وہ مسرور نظر آرہا تھا جبکہ دوسرے میں ناراض، تاہم وقفے وقفے سے دکھائی جانے والی دونوں تصاویر میں موجود شخص کو اس بکری نے صاف طور پر شناخت کرلیا۔ بکریوں پر کئے جانے والے اس تجربے میں تقریباً 20پالتو بکریا ں شامل تھیں۔ یہ تحقیقی رپورٹ مرتب کرنے میں فرانس کے علاوہ دیگر ممالک کے ماہرین بھی شامل ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟