15 نومبر 2019
تازہ ترین
بچوں کو ڈوبنے سے بچانے والا  بڈی لائف کالر

بچوں کو ڈوبنے سے بچانے والا  بڈی لائف کالر

 دنیا کے بعض حصوں میں ایک سے چار سال تک کے بچوں میں اموات کی بڑی وجہ پانی میں غرقابی ہے اور اسی لیے قیمتی جانوں کو بچانے کی غرض سے ایک انوکھا پلاسٹک کالر بنایا گیا ہے جو پانی میں جاتے ہی گاڑیوں کے ایئر بیگ کی طرح کھل جاتا ہے، انہیں ہوا بھری گیندیں کہنا زیادہ مناسب ہوگا یہ کالر گردن کے چاروں طرف غباروں کی طرح کھل کر بچے کو سطح آب تک لے آتا ہے۔ پاکستان کے مقابلے میں امریکا اور یورپ میں ہر گھر میں نہانے کے ٹب اور سوئمنگ پول ہونے کی وجہ سے بچوں کے ڈوبنے کا خطرہ قدرے زیادہ ہوجاتا ہے اور اسی لیے جدید کالر بنایا گیا ہے جسے دی بڈی لائف کالر کا نام دیا گیا ہے۔ اسے لتھووینیا کے ایک انجینئر نے ڈیزائن کیا ہے اور اس کا وزن صرف 120 گرام ہے۔ اگر اسے پہننے کے بعد بچہ پانی میں گرجائے تو عین اسی وقت سینسر تبدیلی کو محسوس کرلیتے ہیں اور صرف تین سیکنڈ میں کالر میں چھپے ایئربیگ کو کھول دیتے ہیں جو بچے کی گردن پانی سے باہر رکھ کر اسے سانس لینے اور دیکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس کے اندر نمی کو محسوس کرنے والا ایک سینسر بھی نصب ہے۔ اب یہ کالر اسمارٹ میڈک کمپنی کے تحت فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے اور یقینی طور پر یہ آلہ حادثاتی طور پر پانی میں گرنے والے بچوں کو بچانے میں انتہائی مددگار ثابت ہوگا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟