17 جولائی 2018
تازہ ترین
    بچوں کو جنسی حملوں سے بچاؤ کی آگاہی دی جائے، ماہرہ خان

  معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بچوں کو جنسی زیادتی سے محفوظ رکھنے کے لیے تعلیمی نصاب میں جنسی حملوں سے بچاؤ کے موضوع کو شامل کرنے اور والدین کو اس سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ زینب قتل کے خلاف فنکاروں کے ہمراہ کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ قصور واقعے پر لوگوں کا باہر نکلنا خوش آئند ہے اور لوگوں کا احتجاج کے لیے جمع ہونا بچوں سے زیادتی کرنے والوں کے لیے پیغام ہے کہ ہم انْ درندوں سے زیادہ مضبوط ہیں۔ ماہرہ خان نے کہا کہ بچوں کے جنسی استحصال جیسے مسائل کا طویل المیعاد بنیادوں پر حل نکالنا ہوگا اور ہمیں زیادتی جیسے جرائم کے خاتمے کے لیے آواز بلند کرتی رہنی چاہیے، وقت آگیا ہے کہ بچوں کو جنسی زیادتی سے بچانے کے لیے آگاہی فراہم کی جائے اور اس سلسلے میں اسکولوں کے تعلیمی نصاب میں مضامین شامل ہونے چاہیئں جب کہ ماؤں کو بھی ترغیب دے کر بچوں میں ہراسانی سے کیسے بچائیں ۔


عوامی سروے

سوال: الیکشن 2018 کیلئے کونسی جماعت آپکی فیورٹ؟