18 نومبر 2018
تازہ ترین
بوری میں بند ہوکر تین کلومیٹر تیرنے کا ریکارڈ

بلغاریہ کے 64 سالہ لائف گارڈ، مہم جو اور تیراک یانے پیٹکوف نے بوری میں بند ہوکر تیر کر تین کلومیٹر سے زائد سفر کرکے  نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ۔ یانے پیٹکوف نے پہلے اپنے ہاتھ اور پائوں زنجیروں سے بندھوائے اور بوری پہنی جس کے بعد انہیں کھلی جھیل میں چھوڑ دیا گیا۔ اس کا عملی مظاہرہ انہوں نے مقدونیہ کی مشہور اورد جھیل میں کیا اور ایک سرخ بوری میں بند ہوکر جھیل میں تیراکی کا کارنامہ انجام دیا۔ اس مظاہرے میں یانے پیٹکوف نے 3380 میٹر تک تیر کر بھارتی مچھیرے گوپال کھروی کا 2013 کا وہ ریکارڈ توڑا جو 3,071 میٹر کا تھا۔ اس موقع پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے آفیشل، ریڈ کراس کے رضاکار اور آبی کھیلوں کے دیگر ماہرین بھی موجود تھے۔ اس کارنامے کے بعد یانے نے کہا کہ وہ ساڑھے تین کلومیٹر یعنی 3500 میٹر تک تیرنا چاہتے تھے لیکن اتنے مشکل حالات میں تیرنے میں انہیں تین گھنٹے لگے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بوری میں بند ہوکر روایتی انداز میں تیراکی بہت مشکل ہوجاتی ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟