22 مارچ 2019
تازہ ترین
بوئنگ 737 کی متحدہ امارات  میں داخلے پر پابندی

اماراتی حکام نے بھی شہریوں کو حفاظت کو یقینی بنانے  کیلئے بوئنگ 737 کی متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی لگادی۔ ایتھوپیا میں گذشتہ دنوں ہولناک طیارہ حادثہ پیش آیا تھا، بوئنگ 737 میکس 8 طیارے میں سوار 35 ممالک سے تعلق رکھنے والے 157 مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔ سول ایوی ایشن نے بوئنگ 737 کے تمام باڈلز طیاروں پر 13 مارچ سے متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔ اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن کی جانب سے مذکورہ پابندی کا مقصد شہریوں کی فضا اور زمینی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ یو اے ای کی جنرل سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہے کہ بوئنگ 737 میکس 8 ماڈل کے مسافر بردار طیاروں کے حوالے سے مزید معلومات جمع کی جارہی ہیں تاکہ حفاظتی اقدامات کا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟