20 ستمبر 2018
تازہ ترین
بنگلہ دیش کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیم کا اعلان

بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول تین ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچوں کی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، فاسٹ بائولر مستفیض الرحمان کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، انہیں لیفٹ آرم فاسٹ بائولر ابوالحسن کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ، مستفیض انجری مسائل کے باعث افغانستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز نہیں کھیل سکے تھے اور ابو الحسن نے ان کے متبادل کے طور پر جگہ سنبھالی تھی۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان شکیب الحسن، تمیم اقبال، سومیا سرکار، لٹن داس، مشفق الرحیم، صابر رحمان، محموداللہ، مصدق حسین، مہدی حسن میراز، نظم الاسلام، روبیل حسین، مستفیض الرحمان، ابوحیدر، ابوجاوید اور عارف الحق پر مشتمل ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟