22 ستمبر 2018
تازہ ترین
بنگلہ دیش نے  سیریز اپنے نام کر لی

 امریکی سرزمین پر بنگال ٹائیگرز نے تیسرے ٹی ٹوینٹی میں ویسٹ انڈیز کو ہرا کر سیریز دو ایک سے جیت لی، بارش کے باعث بنگلا دیش کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 19 رنز سے فتح ملی۔ امریکی ریاست فلوریڈا میں کرکٹ کا میلہ سجا تو تیسرے اور آخری ٹی ٹوینٹی میں ویسٹ انڈین بلے باز بنگالی بائولرز کے سامنے بے بس نظر آئے۔ 185 رنز کا ہدف کالی آندھی کیلئے مشکل بن گیا، کیریبین بلے باز ایک کے بعد دوسری وکٹ گنواتے رہے۔ 18ویں اوور میں شدید بارش کے باعث میچ کو وقت سے پہلے ختم کرنا پڑا، بنگلا دیش ٹیم ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 19 رنز سے نہ صرف کامیاب ہوئی بلکہ ٹی ٹوینٹی سیریز بھی دو ایک سے جیت لی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟