29 ستمبر 2020
تازہ ترین
 بنگلا دیش نے معاوضے سے متعلق پاکستانی تجویز رد کردی

 بنگلا دیش نے معاوضے سے متعلق پاکستانی تجویز رد کردی

بنگلا دیش نے دورے کیلئے معاوضہ طلب کرنے سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ کی تجویزردکردی، ڈائرکٹرمیڈیا بی سی بی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیکورٹی کی رپورٹس حوصلہ افزا نہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورے کے لئے پی سی بی کے معاوضہ طلب کرنے کا کوئی جواز نہیں، پاکستان میں سیکورٹی کی صورت حال حوصلہ افزائ  نہیں اس لئے دورے سے انکار کیا۔بی سی بی نے اب باضابطہ طور پر دو ٹوک کہہ دیا کہ پی سی بی کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں، بنگلہ دیشی اخبار سےگفتگو میں ڈائریکٹر میڈیا جلال یونس کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے فائنل کے موقع پر بی سی بی کے سیکورٹی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، سیکورٹی کے حوالے سے رپورٹس حوصلہ افزائ  نہیں تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ  آئی سی سی کی فیکٹ فائنڈ نگ کمیٹی کو بھی صورت حال میں کوئی بہتری نظر نہیں  آئی، سیکورٹی کی بنیاد پر پاکستان کا دورہ کرنے کی حامی نہیں بھری۔جلال یونس نے کہا کہ پاکستان کی میزبانی میں نیوٹرل وینیو پر سیریز کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔بی سی بی کے 2 ٹی ٹوئنٹی میچز پاکستان میں کھیلنے سے انکار کے بعد پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے کہا کہا تھا ماضی میں دو مرتبہ پاکستان ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ کر چکی ہے، جولائی اگست کے دورے سے قبل بی سی بی سے مالی معاوضے پر بات کی جا ئے گی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟