23 ستمبر 2018
بنگلادیش پریمیرلیگ میں شرکت کیلئے 15 قومی کھلاڑیوں کو این او سی جاری

 پی سی بی نے بنگلا دیش پریمیر لیگ  کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کے لئے 15 کھلاڑیوں کو این او سی جاری کر دیا ہے۔ بی پی ایل میں شرکت کے لئے جن کھلاڑیوں کو اجازت نامہ جاری کیا گیا ہے ان میں شاہد آفریدی، عمر اکمل، سہیل تنویر اور دیگرشامل ہیں جب کہ بابر اعظم، شرجیل خان اور آل راؤنڈر محمد نواز کو اجازت دینے یا دینے سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گبابراعظم اور محمد نواز اس وقت ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہیں اور قومی ٹیم کے ساتھ یو اے ای میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا حصہ ہیں جب کہ جارح مزاج بلے باز شرجیل خان کو بھی دورہ آسٹریلیا کے لئے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ بنگلا دیش پریمیئر لیگ 4 نومبر سے ڈھاکا میں شروع ہورہی ہے جو 9 دسمبر  کو اختتام پذیر ہوگی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟