23 ستمبر 2018
تازہ ترین
بند آنکھوں کو درست کرنے والا فیس بک فیچر

کسی یادگار تصویر میں کسی ایک کی بھی آنکھ بند ہوجائے تو پوری تصویر کا اثر زائل ہوجاتا ہے۔ اسی طرح صرف چہرے کی تصاویر میں بھی بسا اوقات آنکھیں بند ہوجانے سے پوری تصویر خراب ہوجاتی ہے۔ اگرچہ ایڈوبی فوٹوشاپ ایلیمنٹس جیسے پروگرام اس نقص کو درست کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن فیس بک نے ایک بالکل نئے طریقے سے اس مسئلے کے حل کی جانب کوشش شروع کردی ہے۔ فیس بک ریسرچ کے ایک ریسرچ پیپر میں کہا گیا ہے کہ اس نے مصنوعی ذہانت (آرٹی فیشل انٹیلی جنس) کے تحت نیورل نیٹ ورک سافٹ ویئر بنایا ہے جو تصویر میں بند آنکھوں کو کھول سکتا ہے۔ یہ پروگرام کھلی آنکھوں والی پوری تصویر سے ڈیٹا حاصل کرتا ہے۔ اس تکینک کو جنرل ایڈورسریئل نیٹ ورک کا نام دیا گیا ۔ اس طرح ایک بند آنکھوں والے شخص کی دیگر تصاویر سے مجموعی ڈیٹا حاصل کیا جاتا ہے جن میں کھلی آنکھ کی بناوٹ، شناختی علامات اور بال وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے بعد ایک اور عمل پینٹنگ کے ذریعے تصویر کے بند پپوٹوں پر اصل آنکھ بنائی جاتی ہے۔ اس طرح تصویر ہوبہو اصل دکھائی دیتی ہے اور بند آنکھ کھل جاتی ہے جسے شناخت کرنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے۔ فیس بک نے کہا ہے کہ سافٹ ویئر کے ابتدائی نتائج بہت اچھے برآمد ہوئے ہیں اور یہ کمال جدید الگورتھم کا ہے جو تصویر کو مکمل اور موثر بناتا ہے۔ فیس بک نے مزید کہا کہ عین اسی طرح کا الگورتھم میوزک کی پیش گوئی کیلئے بھی بنایا جارہا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟