25 جون 2019
تازہ ترین
 بلیک ہول کی پہلی تصویر جاری

بلیک ہول کی پہلی تصویر جاری

آج سائنسی تاریخ کا ایک اہم دن ہے کیونکہ فلکیاتی تاریخ میں سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ بلیک ہول اور اس کے سائے کی تصویر پیش کردی ہے۔برسلز میں کی جانے والی پریس کانفرنس میں ماہرینِ فلکیات، انجینیئروں اور نظری فلکیات دانوں نے ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ایک فوق جسیم (سپرماسِو) بلیک ہول کے پہلی تصویر حاصل کرلی ہے جس کا ڈیٹا کرہ ارض پر موجود مختلف مقامات پر واقع 8 ایسی دوربینوں سے حاصل کیا گیا ہے جنہیں ’ایونٹ ہورائزن ٹیلیسکوپ‘ (ای ایچ ٹی) نیٹ ورک کا نام دیا گیا ہے۔ یہ دوربینیں بلیک ہول اور بالخصوص ایونٹ ہورائزن کی تصویر کشی کے لئے ڈیزائن کی گئی تھیں۔ اس کے علاوہ چلّی کے لق و دق ریگستان، اتاکاما میں واقع ،اتاکاما لارج ملی میٹر ایرے (ایلما) نے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ بلیک ہول ایک بہت ضخیم کہکشاں میسیئر 87 کے عین مرکز میں موجود ہے۔ اس بلیک ہول کی کمیت (ماس) ہمارے سورج سے ساڑھے چھ ارب گنا بڑی ہے جو ہماری زمین سے پانچ کروڑ پچاس لاکھ نوری سال (لائٹ ایئر) کے فاصلے پر واقع ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟