21 نومبر 2018
تازہ ترین
 بلیک لسٹ ہونے کے باوجود ایتھلیٹ کی میراتھن میں شرکت

قطر سے تعلق رکھنے والے ایک ایتھلیٹ نے اپنے ملک کی بلیک لسٹ میں نام شامل ہونے کے باوجود دارالحکومت دوحہ میں حال ہی منعقدہ ایک میراتھن میں حصہ لیا ۔ مبارک محمد بن سعد بن علی علاجی کا نام عرب ممالک اور بین الاقوامی سطح پر جاری کردہ دہشت گردوں کی فہرست میں بھی شامل ہے۔ انہوں نے انسٹا گرام پر اپنے صفحے پر میراتھن میں اپنی حالیہ کامیابی کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔ وہ دوحہ میراتھن میں دوسرے نمبر پر رہے تھے۔ گزشتہ کل خیسہ کے علاقے میں پہاڑی میراتھن منعقد ہوئی تھی۔ یہ اس سیزن کی 23 سے 39 سال کی عمر کے لوگوں کے لئے پہلی میراتھن تھی۔ اللہ کا شکر ہے کہ میں نے اس میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ قطر نے گزشتہ سال مارچ میں مبارک محمد کا نام دہشت گردوں کی جاری کردہ اپنی فہرست میں شامل کیا تھا۔ ان پر شام میں القاعدہ سے مل کر لڑنے اور انتہا پسند گروپوں کی مالی معاونت کا الزام ہے لیکن بلیک لسٹ ہونے کے باوجود وہ دوحہ میں آزادانہ گھومتے پھرتے ، دوڑ کے مقابلوں میں حصہ لیتے اور موٹر بائیک چلاتے نظر آتے ہیں۔ مبارک نے جون میں پرل ٹرایتھلون سائیکلنگ ریس میں حصہ لیا تھا اور ایجوکیشن سٹی میں تعلیمی سال 2017õ2018  کے منعقدہ کھیلوں مقابلوں میں دوڑ میں حصہ لیا تھا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟