17 نومبر 2018
 بلیو وہیل اور مومو  گیمز کے استعمال پر پابندی

وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے ملک میں بلیو وہیل اور مومو جیسے تمام سوفٹ وئیرز اور سوشل گیمز کے استعمال پر پابندی لگانے کا اعلان کردیا ہے، وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خودکشی پر ابھارنے والے گیمز کے خلاف بڑا فیصلہ کرلیا ہے اور ملک بھر میں  بلیو وہیل اور مومو جیسے تمام سوفٹ وئیرز اور سوشل گیمز کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ کراچی میں آئی ٹی اور سافٹ ویئرڈویلپرز ماہرین کے وفد سے ملاقات میں وفاقی وزیرآئی ٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بلیو وہیل اور مومو جیسے سافٹ ویئرز کی کوئی گنجائش نہیں، اس طرح کے سوفٹ ویئرز نوجوانوں کی تباہی اور دنیا میں موت کا ایک بڑا سبب بنتے جارہے ہیں ،وفاقی وزیر نے کہا کہ اس حوالے سے قانون سازی کریں گے جبکہ ایسے پروگرامز کو بنانا، پھیلانا اور استعمال کرنا سائبر کرائم قرار دے دیا جائے گا اور ایسے افراد کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟