20 نومبر 2018
تازہ ترین
بلین ٹری منصوبہ  ماحول کیلئے مثبت قرار

بین الاقوامی  تنظیم ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے شائع شدہ  ایک حالیہ مضمون میں پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے بلین ٹری منصوبے کی  تعریف کرتے ہوئے اسے پاکستان اور خطے میں ماحول کے لئے ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم نے کہا ہے کہ کئی دہائیوں سے پاکستان میں درختوں کی کٹائی اور قدرتی آفات کے باعث پاکستان کے جنگلات میں شدید کمی آئی ۔ پاکستان میں جنگلات صرف 2 سے 5 فیصد حصے پر مشتمل ہیں ، جو اقوام متحدہ کے تجویز کردہ 12 فیصد سے کم  ہے۔ پاکستان کا شمار ان پہلے چھ ممالک میں ہوتا ہے جو گلوبل وارمنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔ ورلڈ اکنامک فورم کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور درختوں کی کٹائی کے باعث جنگلات بری طرح متاثر ہوئے ، لیکن پاکستان تحریک انصاف نے2014 کی گزشتہ صوبائی حکومت نے بلین ٹری منصوبے کا آغاز کیا اور منصوبے کی لاگت 169 ملین ڈالر تھی۔ پبلک اور پرائیویٹ پارٹنر شپ میں کام کرنے والی تنظیم ورلڈ اکنامک فورم کے مطابق یہ منصوبہ نہ صرف ماحول کے لئے اچھا ہے بلکہ اس کی وجہ سے درختوں کی نجی نرسریوں کا ایک نیٹ ورک بھی قائم ہوا ہے۔ اس کے علاوہ مقامی افراد کی آمدن بڑھی ہے اور بے روزگار نوجوانوں اور خواتین کو گرین  نوکریاں بھی ملی ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟