21 نومبر 2018
تازہ ترین
بلوچستان ، گوادر میں نجی کمپنیوں کوزمینیں لیز پر دینے کافیصلہ

 وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے گوادر میں نجی کمپنیوں کو زمنیوں کے مالکانہ حقوق کی بجائے لیز پر دینے کافیصلہ کیا ہے۔  تفصےلات کے مطابق  وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال جو گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ چین کے دورے سے وطن واپس پہنچے کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چین بلوچستان کے مخلتف شعبوں میں سرمایہ کاری کا خواہش مند ہے۔وزیراعلیٰ جام کمال نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ کہ گوادر کی زمنیں اور صوبے کے قدرتی وسائل بلوچستان کے اثاثے ہیں، ان کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، گوادر میں نجی کمپنیوں کو زمینیں مالکانہ حقوق کی بجائے لیز پر دی جائیں گی۔سابقہ حکمرانوں نے سی پیک منصوبے کو متنازع بنا کر نہ صرف شکوک وشہات پیدا کئے بلکہ تمام منصوبوں کو صرف ایک صوبے تک محدود رکھا۔ بجلی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی تقسیم کے وقت سابقہ صوبائی حکومتوں کی خاموشی صوبے کے لئے نقصان دہ رہی ہیں۔ حالیہ دورہ سے چین اور بلوچستان کے درمیان تجارتی تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے، صوبہ جلد مالی بحران سے نکل جائے گا ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟