22 مارچ 2019
تازہ ترین
بلوچستان میں ایف سی کی کارروائیاں، 2دہشت گرد ہلاک

 فرنٹیئر کور (ایف سی) نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کئے جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی کی جانب سے آپریشن رد الفساد کے تحت قلات، خاران اور میوند کے علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کی گئیں۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ایف سی کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کئے گئے، برآمد ہتھیاروں میں سب مشین گنز، گرنیڈ، بارودی سرنگیں اور آر پی جی راکٹس شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر  کے مطابق آپریشن کے دوران مواصلاتی آلات بھی بر آمد کئے گئے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟