28 مئی 2020
تازہ ترین
  بلوچستان سے غیر ملکیوں کے انخلا تک مردم شماری ممکن نہیں ، حاصل بزنجو

  بلوچستان سے غیر ملکیوں کے انخلا تک مردم شماری ممکن نہیں ، حاصل بزنجو

وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ میرحاصل بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں غیر ملکیوں کے انخلائ تک مردم شماری نہیں ہوسکتی ، مردم شماری کے مسئلے کو سپریم کورٹ سمیت سینیٹ ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں بھی اٹھائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے سربراہ و وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ میرحاصل بزنجو نے پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہاکہ تارکین وطن کی واپسی کے بعد ہی مردم شماری کرائی جائے ،بلوچستان میں غیر ملکیوں کے انخلائ تک مردم شماری نہیں ہوسکتی ہے اور بلوچستان کے بیشتر علاقے مردم شماری کے لئے ساز گار بھی نہیں ہیں ، جلد جرگہ بنا کر مردم شماری پر فیصلہ کریں گے لیکن مردم شماری کے بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان اور خیبر پختو نخواہ کے عوام مردم شماری کے حق میں نہیں ہیں اس لئے مردم شماری کے بائیکاٹ کے معاملے پر ہم سپریم کورٹ بھی  جائیں گے اور اس معاملے کو سینٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں بھی اٹھائیں گے ۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟