20 ستمبر 2019
تازہ ترین
 بلاول کا  لاہور سے فیصل آباد ریلی نکالنے کا اعلان  

 بلاول کا  لاہور سے فیصل آباد ریلی نکالنے کا اعلان  

۔ منگل کو بلاول بھٹو زرداری نے حکومت مخالف تحریک کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی اور پی پی چیئرمین نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ عوامی رابطہ مہم کا آغاز 19 جنوری سے لاہور اور فیصل آباد سے کرینگے ۔ بلاول بھٹو کے خطاب کیلیے کراچی سے خصوصی ٹرک تیار کروا کر بلاول ہائوس لاہور پہنچا دیا گیا جس پر بلاول اور ان کی والدہ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی تصاویر چسپاں ہیں جبکہ بلاول بھٹو نے ان ریلیوں میں اب ہر طرف بھٹو کے نعرے وجن گے ، کے نعرے کا انتخاب کیا ہے ۔ پیپلز پارٹی نے کل کی ریلیوں کیلیے حکومت پنجاب سے اجازت طلب کرلی ، قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ریلی حکومت کے خلاف تحریک کا نقطہ آغاز ہے ۔ پیپلز پارٹی نے ریلی کا مکمل روٹ بھی جاری کر دیا ۔ ریلی کا آغاز بلاول ہائوس سے ہو گا جو موٹر وے کے راستے فیض پور انٹر چینج سے شیخو پورہ روڈ پر آئےگی۔ بلاول بھٹو کا پہلا خطاب شیخوپورہ میں ہو گا۔ ریلی ننکانہ صاحب موڑ سے ہوتے ہوئے فیصل آباد کی طرف بڑھے گی ۔ ننکانہ موڑ اور شاہ کوٹ میں بھی بلاول کا خطاب ہو گا ۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ حکمرانوں چھٹکارا حاصل کر کے رہیں گے ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟