21 اپریل 2021
تازہ ترین
بغیر رکے دنیا کا چکر لگانے والی سولر کشتی

بغیر رکے دنیا کا چکر لگانے والی سولر کشتی

سوئس ڈیزائنروں کی ٹیم نے مستقبل قریب کے لئے شمسی توانائی سے چلنے والی ایک ایسی کشتی کا ڈیزائن تیار کرکے سب کو حیرت میں ڈالدیا ہے، جو بغیر کہیں رکے ہوئے پوری دنیا کا چکر لگا سکتی ہے۔  الیکٹرک سولر امپیکٹ سے تیار کردہ کشتی نیلی وہیل سے زیادہ لمبی ہے اور اسکے بالائی سرے پر اتنے زیادہ سولر پینلز لگے ہیں جو عام ٹینس کورٹ جتنے رقبے میں نصب کئے گئے ہیں۔ اسکے اندر 10افراد کے رہنے کی جگہ ہے۔ جبکہ دوسرے کارندوں کیلئے کشتی کی بالائی منزل پر خصوصی رہائش کا بندوبست کیا گیا۔ یہ تمام چیزیں  مصنوعی ذہانت کی شاہکار ہیں اور اسے کوئی بھی شخص چلا سکتا ہے۔ حساب کتاب سے دیکھا جائے تو کشتی کی لمبائی 24میٹر ہوگی۔  اسکے اندر کئی بڑے بڑے جنریٹر بھی لگے ہیں جو اس وقت کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں جو سورج کی تپش کم ہوجائے اور مزید توانائی کی ضرورت پیش آئے تو اضافی توانائی فراہم کرنے کیلئے ان جنریٹرز کو چلایا جائیگا۔ اسکی تیاری کا سہرا زیورچ کی مشہور فرم سولر امپیکٹ کے سر ہے۔ جن کے مطابق اس نے5سال کی جدوجہد کے بعد اس کشتی کا ڈیزائن تیار کیا ۔  اب تک اس کشتی کی کوئی قیمت سامنے نہیں آسکی ۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ  800کلو واٹ بجلی کی بیٹری بھی کشتی میں موجود رہے گی جو اسے چارج کرتی رہے گی اور یہ چارجنگ 10گھنٹے تک کیلئے کارآمد ہوگی۔ کشتی کا مجموعی رقبہ 300مربع میٹر یا 300مربع فٹ ہے۔  اضافی توانائی کو ذخیرہ کرنے کیلئے  کشتی میں 65کلو واٹ طاقت کے دو ڈیزل انجن بھی موجود رہیں گے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟