20 ستمبر 2019
تازہ ترین
بغیر انٹر نیٹ وٹس ایپ فراہم

بغیر انٹر نیٹ وٹس ایپ فراہم

واٹس ایپ نے آئی او ایس صارفین کے لیے یہ اپ ڈیٹ کی ہے جو انہیں آف لائن پیغامات بھیجنے کی سہولت فراہم کرے گی۔بس اپنے پیغامات تحریر کرکے سینڈ پر کلک کردیں گے اور جب ان کی ڈیوائس موبائل ڈیٹا یا وائی فائی سے انٹرنیٹ سے کنکٹ ہوگی تو یہ پیغامات سینڈ ہوجائیں گے۔اس کے علاوہ واٹس ایپ نے آئی او ایس ڈیوائس میں بیک وقت 30 فوٹوز یا ویڈیوز ایک ساتھ بھیجنے کا فیچر بھی متعارف کرا دیا ہے۔یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف نہیں کرایا گیا تاہم جلد پیش کیے جانے کا امکان ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟