24 ستمبر 2018
تازہ ترین
بسکٹوں میں سوراخ رکھنے کی وجہ

بعض بسکٹوں میں سوراخ  موجود ہوتے ہیں۔ خصوصاً کریم والے بسکٹوں میں سوراخ لازمی رکھے جاتے ہیں ۔ لیکن  اس کی وجہ کیا ہے ؟ ایک مشہور بسکٹ کمپنی نے بالآخر اس راز سے پردہ اٹھا دیا۔ بین الاقوامی بسکٹ برانڈ بربن نے چند صحافیوں کو برطانیہ میں موجود اپنی مینو فیکچرنگ کمپنی کا دورہ کرایا ،جس میں انہوں نے بسکٹ بننے کے عمل کا جائزہ لیا۔ بسکٹ کی تیاری پر بنائی جانیوالی اس دستاویزی ویڈیو میں فیکٹری منیجر نے بتایا کہ کریم والے بسکٹوں میں سوراخ اس لئے رکھے جاتے ہیں، تاکہ بیکنگ کے دوران گرم درجہ حرارت ان سوراخوں کے ذریعے باہر نکل جائے ۔ ان کے مطابق اگر اس بھاپ کو باہر نکلنے کا موقع نہیں ملے گا تو اس سے بسکٹ ٹوٹ سکتا ہے اور اس میں دراڑیں پڑ سکتی ہیں جس کے بعد ہمیں ایک ناقابل فروخت اور خراب پراڈکٹ حاصل ہوگا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟