21 اپریل 2019
تازہ ترین
  بسمہ معروف ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیم سے باہر

  بسمہ معروف ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیم سے باہر

 قومی وومنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کے زخمی ہونے کی وجہ سے آئی سی سی وومنز  چیمپئن شپ سیریز کے پہلے میچ میں ٹیم کی قیادت جویریہ خان کے سپرد کر دی گئی۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ٹریننگ کے دوران بسمہ معروف کیچ پکڑتے ہوئے ساتھی فیلڈر کے ساتھ ٹکرائیں اور گیند ان کے جبڑے پر لگی۔ بسمہ کو سٹریچر پر  میدان سے باہر لے جانے کے بعد ہسپتال پہنچا دیا گیا تھا۔ پی سی بی نے بتایا کہ بسمہ معروف کا سکین کلیئر آیا، تشویش کی کوئی بات سامنے نہیں آئی لیکن ان کی پہلے ون ڈے میں شمولیت کا فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔  بسمہ معروف کو آرام دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے قیادت جویریہ خان کے سپرد کر دی گئی۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟