23 ستمبر 2018
تازہ ترین
 برے کردار نے مجھے بہتر انسان بنایا، رنبیر

بالی وڈ کے اداکار رنبیر سنگھ نے کہا ہے کہ ان کے کیرئیر کے  سب سے برے کردار نے ان کو بہتر انسان بنادیا۔ ایک انٹرویو میں فلم  پدماوت میں ادا کئے گئے کردار علا ئوالدین خلجی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس کردار نے ان کی نجی زندگی میں کافی اثر ڈالا ، اس منفی کردار نے ان کو اچھا انسان بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کے فلمی کیرئیر کا سب سے برا کردار تھا اور جب وہ یہ کردار ادا کر رہے تھے تو ان کو  ڈر تھا کہ شائقین ان کو اس کردار میں پسند نہیں کریں گے لیکن مداحوں نے ان کو اس کردار میں خوب سراہا۔ رنبیر سنگھ نے اپنی نئی فلم  گلی بوائے  کے بارے میں کہا کہ وہ اس فلم میں رنبیر سنگھ  ریپر بوائے کا کردار ادا کر رہے ہیں ،جس کے لئے انہوں نے کافی وقت ریپر بوائز کے ساتھ گزارا ، تاکہ وہ اس  کردار کو بہتر طریقے سے نبھا سکیں۔ فلم  گلی بوائے آئندہ سال ریلیز کی جائے گی، جبکہ فلم کی ہدایتکارہ زویا اختر ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟