25 مئی 2019
تازہ ترین
بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر نے خودکشی کرلی

بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر نے خودکشی کرلی

 دفاعی تجزیہ نگار بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسدمنیر نے خودکشی کرلی، پولیس کہنا ہے کہ اسد منیر نیب کی جانب سے جاری تحقیقات پر پریشان تھے۔  دفاعی تجزیہ نگار بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسدمنیر مردہ پائے گئے، ان کی لاش ڈپلومیٹک انکلیو سے ملی، جہاں سے ان کی لاش پمز ہسپتال منتقل کی گئی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بریگیڈیئر ر اسد منیر نیب کی جانب سے جاری تحقیقات پر پریشان تھے، نیب کی جانب سے ان پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایف 11 میں پلاٹ بحال کرنے کا الزام تھا۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈاسد منیرسی ڈی اے میں ممبراسٹیٹ بھی رہ چکے ہیں۔  بریگیڈیئر (ر) اسد منیر نے  پنکھے کے ساتھ لٹک کر خودکشی کی، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسد منیر کے خودکشی کرنے کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی۔ خاندانی ذرائع نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا کہ اسد منیر نے کہا تھا کہ یہ نیب میرا پیچھا کیوں نہیں چھوڑتا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق اسد منیر میڈیا پر چلنے والی خبروں پر کافی پریشان تھے، گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں اسد منیر کے خلاف ریفرنس دائر کرنےکی منظوری دی گئی تھی۔ دوسری جانب بریگیڈئیر (ر)اسد منیر کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی، لاش بیٹے نے وصول کی، ترجمان پمز ہسپتال کا کہنا ہے کہ لواحقین نے پوسٹ مارٹم کرنے کی اجازت نہیں دی، واحقین کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پوسٹ مارٹم روکا۔ دوسری جانب بلاول بھٹو نے بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر کی مبینہ خودکشی کی خبر پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا اسد منیر کے انتقال کی خبر پریشان کن ہے، دعا ہے اللہ خاندان کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟