15 نومبر 2019
تازہ ترین
 بریگزٹ کی صورت میں برطانیہ کو 60ارب یورو ادا کرنا ہونگے ،  یورپی کمیشن

 بریگزٹ کی صورت میں برطانیہ کو 60ارب یورو ادا کرنا ہونگے ،  یورپی کمیشن

 یورپی یونین سے علیحدگی اتنی آسان نہیں، یورپی کمیشن نے کہا ہے کہ برطانیہ کو یورپی یونین سے نکلنے کی قیمت ادا کرنا ہوگی، یہ رقم ساٹھ ارب یورو بنتی ہے۔ برطانوی عوام نے یورپی یونین سے علیحدگی کا فیصلہ تو کرلیا ہے لیکن برطانوی حکومت کو یہ فیصلہ مہنگا پڑ رہا ہے۔ یورپی کمیشن کے سربراہ کے ترجمان مارگرتیس شیناز کا کہنا ہے کہ برطانیہ کو یورپی یونین سے علیحدگی ہونے لیے ساٹھ ارب یورو ادا کرنا ہوں گے۔ برطانیہ نے یورپی یونین سے فنڈز کے حوالے سے جو وعدے کر رکھے ہیں وہ پورے کرنے پڑیں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ ایسا ہی ہے کہ ستائیس مہمانوں کے ساتھ ریسٹورنٹ میں دعوت اڑائی جائے اور بل ادا نہ کیا جائے یا پھر طلاق کے بعد معاوضہ نہ دیا جائے۔ معاوضے کی ادائیگی لازمی جزو ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانیہ رقم ادا کئے بغیر یورپی یونین سے نہیں نکل سکتا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟