24 اپریل 2019
تازہ ترین
بریڈ سے بنائیں مزیدار رول

بریڈ سے بنائیں مزیدار رول

اجزا ڈبل روٹی کے سلائس ---- چھ سے آٹھ عدد   کوکنگ آئل ---- تلنے کے لئے  بھرنے کا مصالحہ    1 - آلو کا بھرتہ  آلو (ابال کر بھرتہ کئے ہوئے) ----- دو عدد  نمک ----- حسب ذائقہ  کالی مرچ (موٹی کٹی ہوئی) ---- آدھا چائے کا چمچ  ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) ---- دو کھانے کے چمچ  پودینہ (باریک کٹا ہوا) ---- ایک کھانے کا چمچ  ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) ---- ایک سے دو عدد    2- بھنا ہوا قیمہ  قیمہ ---- 200 گرام  نمک ---- حسب ذائقہ  ادرک لہسن پسا ہوا ---- ایک چائے کا چمچ  لال مرچ پسی ہوئی ----- آدھا چائے کا چمچ  ہلدی پسی ہوئی ---- ایک چوتھائی چائے کا چمچ  سفید زیرہ ---- آدھا چائے کا چمچ    ترکیب ڈبل روٹی کے سلائس کو ایک ایک کر کے چار سے پانچ منٹ کے لئے پانی میں بھگو دیں-  دونوں ہاتھوں کے بیچ میں  سلائس رکھ کر اچھی طرح دبا کر پانی نچوڑ لیں-   آلو کا بھرتہ بنانے کے لئے تمام مصالحے آلو میں اچھی طرح ملا کر دس سے پندرہ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں- بھنا ہوا قیمہ بنانے کے لئے قیمے میں تمام مصالحے ڈال کر درمیانی آنچ پر ڈھک کر اتنی دیر پکائیں کہ قیمے کا اپنا پانی خشک ہو جائے-   ڈبل روٹی کے سلائس کے درمیان میں ایک کھانے کا چمچ آلو کا بھرتہ یا بھنا ہوا قیمہ رکھ کر دبا دبا کر رول کی شکل میں بند کر لیں- پھر آدھا گھنٹہ فریج میں رکھ دیں- کڑاہی میں درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ تک کوکنگ آئل کو گرم کر کے بریڈ رول گولڈن فرائی کر لیں-


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟