26 ستمبر 2018
تازہ ترین
برٹش ایئرویز کے مسافروں کا ڈیٹا ہیکرز نے چوری کرلیا

برطانوی فضائی کمپنی برٹش ایئرویز کے لاکھوں مسافروں کا ذاتی ڈیٹ نامعلوم ہیکرز نے چوری کرلیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برٹش ایئرویز کی ویب سائٹ اور ایپ پر سائبر حملے کے ذریعے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ہیکرز نے تقریباً 4 لاکھ مسافروں کا ذاتی ڈیٹا چوری کرلیا۔ ایئرلائن کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے متاثرہ مسافروں کے اکاؤنٹس سے رہائشی ایڈریس، ای میلز، کریڈٹ کارڈ نمبراور سیکورٹی کوڈز سمیت دیگر ذاتی معلومات چرائی ہیں۔ برٹش ایئرویز نے مسافروں کا ڈیٹاچوری ہونے پراسے کمپنی کی کوتاہی قرار دیتے ہوئے متاثرین سے معافی مانگی ہے، کمپنی کے چیئرمین و چیف ایگزیکٹو الیکس کروز نے بیان میں کہا کہ وہ ڈیٹاچوری کے معاملے پر دلی معذرت کرتے ہیں۔ ایئرلائن نے ڈیٹا چوری کے متاثرین کو معاملے سے آگاہ کرتے ہوئے متعلقہ بینکوں، کریڈ کارڈز فراہم کرنے والے اداروں اور متعلقہ حکام کی تجاویز پر عمل پیرا ہونے کی ہدایت کی ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟