24 ستمبر 2018
تازہ ترین
بروکلی کا استعمال فالج سے بچانے میں مددگار

بروکلی سے متعلق ایک تازہ دریافت یہ ہے کہ اس کا استعمال نہ صرف فالج سے بچاتا ہے بلکہ فالج ہونے کے بعد بھی یہ دماغ اور اعصاب کو مزید تباہی سے بچاتی ہے۔ برطانوی سائنسدانوں نے بروکلی میں ایک مرکب سلفورفین دریافت کیا  جو اس سبزی میں قدرتی طور پایا جاتا ہے۔ یہ مرکب دماغ کے لئے ایک حفاظتی انزائم کا کردار ادا کرتا ہے۔ اب اسی مرکب کو ایک گولی کی شکل دینے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ فالج کے شکار مریضوں کی زندگی بہتر بنائی جاسکے۔ کنگز کالج لندن نے اس انزائم کو دماغی جھاڑو قرار دیا ، جو انسانی خلیات میں خطرناک فری ریڈیکلز کو نکال باہر کرتا ہے اور آکسیڈیٹو  سٹریس میں ایسے دوسرے خلیات کو بھی ختم کرتا ہے جو کینسر اور الزائیمر جیسے مرض کی بنیاد بنتے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ فالج سے متاثرہ ہزاروں لاکھوں مریض اس کے اہم مرکب پر مشتمل سپلیمنٹ استعمال کرکے اپنے مرض کی شدت کم کر سکتے ہیں۔ دنیا بھر میں فالج سے متاثرہ مریضوں کے طریقہ علاج اور بہتری پر تحقیق جاری ہے۔ ماہرین نے سلفورافین کو فالج سے متاثرہ چوہوں پر آزمایا تو اس سے مرض کی شدت میں نمایاں کمی نوٹ کی گئی۔ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ اگر سلفورا فین کو کسی گولی یا قرص کی شکل دیدی جائے تو اس کا روزانہ استعمال عین اسی طرح امراضِ قلب، کینسر اور فالج سے بچا سکے گا جس طرح آج ایسپرین ہزاروں افراد کو موذی امراض سے بچا رہی ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟