26 اپریل 2019
تازہ ترین
برف کے پراسرار پہیے

برف کے پراسرار پہیے

کیا آپ نے کبھی برف سے بنا ایسا پہیہ دیکھا ہے جسے کسی انسان نے نہ بنایا ہو بلکہ وہ خود بخود تشکیل پا گیا ہو۔ بظاہر تو یہ ناممکن ہے مگر ایک حقیقت ہے۔ سائنس دانوں کے مطابق برفیلے پہیے مخصوص قدرتی حالات میں ہی تشکیل پاتے ہیں۔ سیارہ زمین پر ایک ایسا پراسرار عمل بھی جاری ہے جس کے ذریعے برف زاروں میں اچانک پہیے نما اشکال ظاہر ہو جاتی ہیں جو فطرت کے عجیب و غریب اصولوں کے تحت خود بخود حرکت کرتی ہیں۔ برف کی بڑی بڑی گانٹھیں بالکل قدرتی ہیں اور حالیہ دنوں میں یہ جنوبی انگلینڈ میں محکمہ جنگلات کے ایک اہل کار کو دکھائی دیں جس نے ان کی فوری تصاویر بنا لیں۔ سائنس دانوں کے مطابق ان کی تشکیل کیلئے مخصوص قدرتی حالات درکار ہوتے ہیں، ان میں پہلی شے تو برف ہی ہے، سخت برف پر گرنے والی نرم برف اسے تشکیل دیتی ہے، ایک ہموار بغیر سبزے والی پہاڑی پر اس کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ ٹھوس برف پر نرم برف موجود ہوتی ہے، جو مناسب درجہ حرارت، نمی کے تناسب اور ہوا کی رفتار کے وسیلے دھیرے دھیرے حرکت کرنے لگتی ہے اور آخر ایک حیران کن پہیے کی شکل اختیار کر جاتی ہے جسے عجوبہ قرار دیا جاسکتا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟