20 ستمبر 2018
تازہ ترین
برطانیہ میں سالانہ مڈ ریس کا انعقاد

برطانیہ میں سالانہ مڈ ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکا نے مٹی اور کیچڑ سے بنے ٹریک پر خوب دوڑ لگائی۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی کاؤنٹی ایسکس کے پرومنیڈ پارک میں منعقد ہونے والی سالانہ مڈ ریس میں درجنوں مرد و خواتین نے حصہ لیا اور پانی، کیچڑ، مٹی سے بنے دشوار گزار ٹریک پر دوڑ لگاتے ہوئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی بھرپور کوشش کی اور اس ایونٹ کو خوب انجوائے کیا۔ واضح رہے اس ریس سے حاصل ہونے والی رقم فلاحی مقاصد کے لئے وقف کی جاتی ہے ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟