14 نومبر 2018
تازہ ترین
برطانیہ، فرانس کی ایران کیلئے پروازیں بند

 برطانوی اور فرانسیسی فضائی کمپنیوں نے ایران کے لیے براہ راست پروازیں بند کر دینے کا اعلان کردیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اقتصادی پابندیوں میں گھرے ایران کے لیے مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ معاشی سرگرمیاں کم ہو جانے کے باعث برطانیہ اور فرانس سے ایران جانے والے مسافروں کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے باعث برٹش ایئرویز اور ایئر فرانس نے ایران کے لیے اپنی براہ راست پروازیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں فضائی کمپنیاں اپنے فضائی آپریشن کا خاتمہ ستمبر میں کریں گی جس کے لیے برٹش ایئر ویز کی آخری پرواز 23 ستمبر کو تہران سے لندن کے لیے پرواز بھرے گی جب کہ ایئر فرانس 18 سمتبر سے پیرس اور تہران روٹ کو بند کردے گی۔ دیگر ممالک بھی ایران کے لیے پروازوں میں کمی کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟