برطانیہ،  14ہائی سٹورزکی روزانہ بندش

برطانیہ میں ہائی سٹریٹ سٹورز بند ہونے کی شرح 2010کے مقابلے میں کم ترین سطح پر آگئی لیکن اس کے باوجود روزانہ کم وبیش 14ہائی سٹریٹ سٹور بند ہو رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق نئی ریسرچ میں بتایاگیاکہ برطانیہ کے 500 ٹائون سینٹرز کے 67ہزار521چینسٹورزکے تجزیہ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سال کے ابتدائی 6ماہ کے دوران 2ہزار 564 سٹور ز بند کردئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق چیرٹی شاپس ،شو سٹورز، گفٹ شاپس اور خواتین کے ملبوسات کے ریٹیل سٹورز سب سے زیادہ متاثر ہوئے تاہم سٹورز کی بندش کی یہ شرح 2010 کے بعد سب سے زیادہ کم ہے اس دوران نئی دکانیں کھولے جانے اور ان کی بندش کے درمیان فرق بھی بہت کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 2016 کی پہلی ششماہی کے دوران222نئے سٹور کھولے گئے جبکہ 503سٹور بند کئے گئے۔


عوامی سروے

سوال: متحدہ اورپی ایس پی کےاتحاد سے سندھ میں پی پی پی کی سیاست پرکیااثرات مرتب ہوتے؟