برطانوی کسان نے 10پائونڈ وزنی پیاز اگالی

 ایک  برطانوی کسان نے اتنا بڑی پیاز اگائی ہے جو 30افراد کے کھانے کیلئے کافی ہے۔ 74سالہ ڈیوڈ نے کہا ہے کہ اس نے برطانیہ کی شدید گرمی کے دوران یہ پیاز اگائی۔ جو 10پائونڈ وزنی ہے اور اسکا گھیرا 27انچ کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ شہر میں اگائی جانے والی سب سے بڑی پیاز ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہ پیاز اپنے 52سالہ بیٹے کے ساتھ مل کر مصنوعی روشنی میں پیدا کی۔ پچھلے سال اس کا بیج ڈالا گیا تھا اور پھر اسکی نگہداشت کی جاتی رہی۔8مہینے میں یہ پیاز تیار ہوئی۔ اس سے قبل وہ سب سے بڑی ترکاری بھی پیدا کر چکے ہیں، جس پر انہیں انعام سے نوازا جا چکا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟