21 اپریل 2021
تازہ ترین
برآمدی و درآمدی پالیسی آرڈر2016 میں ترامیم کی منظوری

برآمدی و درآمدی پالیسی آرڈر2016 میں ترامیم کی منظوری

 اقتصادی رابطہ کمیٹی نے برآمدی اور درآمدی پالیسی آرڈر 2016 میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ وزیرخزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اہم منظوریاں دی گئیں۔ ای سی سی نے ذاتی،گفٹ اسکیم کے تحت گاڑیوں پر ٹیکسز، ڈیوٹیاں فارن ایکسچینج سے کرنے کی منظوری دے دی۔ درآمدی گاڑیوں پر ٹیکسز اور ڈیوٹیاں بیرون ملک مقیم پاکستانی یا ان کے مقامی رشتے دار ادا کریں گے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یکم فروری سے 30 جون تک کپاس کی درآمد پر کسٹم اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی پر سیلز ٹیکس چھوٹ کی بھی منظوری دے دی۔ ای سی سی نے برآمدی پالیسی آرڈر 2016 اور درآمدی پالیسی آرڈر 2016 میں بھی ترامیم کی منظوری دے دی جس سے امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کو کاروبار میں آسانیاں فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟