22 نومبر 2018
تازہ ترین
برائون چاول بلڈ پریشر، شوگر  کنٹرول کرنے میں معاون

سفید چاول کے نسبت برائون چاول صحت کے لئے زیادہ مفید ہوتے ہیں۔ چاول خوراک میں اہم جزو مانا جاتا ہے خاص طور پر ایشیائی باشندے چاولوں سے لذیذ کھانے بناتے ہیں اور میٹھے پکوانوں میں بھی ان کا استعمال کرتے ہیں۔ ان غذائوں میں زیادہ تر سفید چاول استعمال کیا جاتا ہے جو کہ برائون چاول سے ہی نکلتا ہے ۔ جب چاول کی اوپری سطح کو چھیل دیا جاتا ہے تو اندر سے سفید چاول نکلتا ہے۔ چاول سے کاربوہائیڈریٹ اور بھر پور غذائیت حاصل ہوتی ہے ۔ سفید چاول کی نسبت برائون چاول زیادہ غذائیت اور بھرپور طاقت فراہم کرتا ہے ۔ یہ کولیسٹرول کو کم کرتا ہے، دل کے دورے سے بچاتا ہے اور ذیابیطس کو بڑھنے سے روکتا ہے۔ فائبر کی فراہمی صحت کے لئے انتہائی اہم ہے۔ یہ قبض کو ہونے سے روکتا ہے۔ بلڈ پریشر، شوگر کے لیول کو بڑھنے سے روکتا ہے اور وزن کو متوازن رکھتا ہے ۔ فائبر دیگر بیکٹیریا سے بھی بچاتا ہے ۔برائون چاولوں میں فائبر وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ ان تمام شکایت سے تحفظ فراہم کرتا ہے اور ساتھ ہی کولن کینسر اور بریسٹ کینسر جیسے خطرناک امراض سے بھی بچاتا ہے۔ سفید چاول کے نسبت برائون چاول میں زیادہ فائبر موجود ہوتا ہے۔ میگنیشیم جسمانی غذائیت کے لئے اہم خوراک ہے جس سے جسمانی قوت میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ ہڈیوں کو مضبوط  کرتا ہے اور پٹھوں کے اکڑنے کی شکایت سے بچاتا ہے اور جسمانی سیلز میں اضافہ کرتا ہے۔ برائون چاول میں قدرتی طور پر میگنیشیم کی طاقت بھی پائی جاتی ہے جو کہ صحت کے لئے انتہائی موثر ہے۔ فائٹو نیوٹرینٹ دراصل پودوں میں پائے جاتے ہیں جس کے اندر زہریلے جراثیم سے بچنے کی طاقت ہوتی ہے۔ برائون چاول ایک سے بھرپور فائیٹو نیوٹرینٹ غذا ہے۔ سفید چاول میں فائیٹو نیوٹرینٹ کی خاصیت موجود نہیں ہوتی۔ برائون چاول میں سفید چاول کے نسبت کم گلا ئسیمک انڈیکس پایا جاتا ہے۔ گلا ئسیمک انڈیکس کا کم ہونا ذیابیطس مریضوں کے لئے بے حد مفید ہے کیونکہ یہ شوگر لیول کو بڑھاتی ہے۔ برائون چاول شوگر کے لیول کو متوازن رکھتے ہیں اور موٹاپے کی شکایت ہونے سے روکتے ہیں۔    


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟