20 جولائی 2019
تازہ ترین
بحیرہ انٹارکٹک کے علاقہ  کنگ جارج جزیرہ  میں تحقیق شروع

بحیرہ انٹارکٹک کے علاقہ  کنگ جارج جزیرہ  میں تحقیق شروع

 چینی سائنس دانوں نے  بحیرہ انٹارکٹک کے علاقہ  کنگ جارج جزیرہ  میں  ارضیاتی اور ماحولیاتی تحقیق کا   کام شروع کر دیا ۔ بدھ کو چینی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق  چینی سائنس دان  انٹارکٹک نمبر6 نامی  سمندری حدورد میں واقع کنگ جارج جزیرہ  میں  ہے یانگ لیوہائو نامی  اپنے  مہماتی تحقیقی   جہاز سے نیچے اترے اور  ساحل پر اتر کر فیلڈ میں  اپنا پہلا تحقیقی کام شروع کردیا ۔ چین کے  یہ سائنس  دان 60 ہزار کلومیٹرز علاقہ میں تحقیق کریں گے اور اپنی  تحقیق مکمل کرکے اپریل میں وطن واپس جائیں گے ۔ انٹرنیشنل سی بیڈ اتھارٹی کے ساتھ معاہدہ کے تحت چینی سائنس دان  مغربی بحرالکاہل میں میرین ریسورس  ماحول کا جائزہ لیں گے ۔ اس کے علاوہ چینی سائنس دان مشرقی جزیرہ نما  بحرالکاہل کے گردونواح  میں  جامع ارضیاتی اور جیو فز یکل امور بارے تحقیق کریں گے ۔   


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟