23 ستمبر 2018
تازہ ترین
بحرین ، پہلی بار خاتون فضائی جنگی بیڑے میں شامل

خلیجی ریاست بحرین میں ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون فضائی جنگی بیڑے میں شامل ہونے کے بعد لڑاکا طیاروں کی ہوا باز بن گئیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق بحرین کی پہلی خاتون جنگی پائلٹ وزیراعظم الشیخ خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ کی نواسی الشیخہ عایشہ بنت راشد آل خلیفہ ہیں۔ انہوں نے الشیخ عیسیٰ فوجی اڈے سے ہاک جنگی طیارہ پہلی بار ایک گھنٹے تک اڑا کر اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا ۔ وزیراعظم شہزادہ خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ نے خاتون ہوا باز کو پہلی بار ملک کی تاریخ میں جنگی طیارہ اڑانے کی صلاحیت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی اور اسے بحرین کی تاریخ میں ایک انقلابی قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ عائشہ نے یہ ثابت کیا کہ خواتین بھی مشکل سے مشکل محاذوں پر دفاع وطن کے لئے مردوں کے شانہ بہ شانہ خدمات انجام دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔ ادھر امارات کی مسلح افواج کے مشیر الشیخ خلیفہ بن احمد آل خلیفہ نے الشیخہ عائشہ کی جانب سے جنگی طیارے کی کامیاب پرواز بحرین کے فضائی دفاع کی تاریخ میں غیر معمولی کامیابی قرار دیا ۔ انہوں نے بھی الشیخہ عائشہ کے جذبے اور صلاحیت کو سراہا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟