22 اکتوبر 2018
تازہ ترین
بجلی کے 16 لاکھ نئے کنکشنزکا ہدف مقرر

وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال بجلی کے 16 لاکھ نئے کنکشن دینے کا ہدف مقرر کیاگیا ہے جن میں سے 14 لاکھ 42 ہزار سے زائد کنکشن گھریلو صارفین کو فراہم کیے جائیں گے۔ دستیاب دستاویز کے مطابق مالی سال 2018-19 کے دوران ملک بھر میں بجلی کے صارفین کو 15 لاکھ 92ہزار 658 نئے کنکشن فراہم کیے جانے کا امکان ہے جن میں سے 1 لاکھ 30ہزار477 کنکشن کمرشل اور 12 ہزار 778 صنعتی ہوں گے جبکہ 6 ہزار 725 دیگر کٹیگریز کے کنکشن دیے جائیں گے۔ دستاویز کے مطابق 2017-18 کے دوران بجلی کے 7 لاکھ 90ہزار 50سے زائد گھریلو کنکشن دیے گئے جبکہ کمرشل کنکشنوں کی تعداد 72ہزار 374 رہی، بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نے رواں سال 7ہزار10 صنعتی کے ساتھ دیگر کیٹگریز کے 3 ہزار 880 کنکشن فراہم کیے گئے۔ دستاویز میں بتایاگیا کہ رواں مالی سال 14 ہزار675 دیہات کو بجلی کی سہولت فراہم کی گئی جس کے بعد بجلی کے مجموعی کنکشنوں کی تعداد بڑھ کر 2 کروڑ80 لاکھ تک پہنچ گئی۔ دستاویز کے مطابق 132کے وی کی 358 کلومیٹر طویل لائنیں بچھائی گئیں اور بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے سیکنڈری ٹرانسمشن اینڈ گرڈ، ڈسٹری بیوشن آف پاور اور انرجی لاس ریڈکشن پروگراموں پر عمل درآمد کیا جارہا ہے، آئندہ مالی سال 500اور 220 کے وی کی بجلی کی ترسیلی لائنوں کی صلاحیت بڑھا کر 3ہزار 150 اور 6ہزار 956 ایم وی اے تک کی جائے گی۔ دستاویز میں بتایا گیا کہ آئندہ مالی سال 500 کے وی کی 1ہزار 296 کلو میٹر اور 220 کے وی کی 203 کلو میٹر طویل ترسیلی لائنیں بچھائی جائیں گی، رواں مالی سال کے دوران 500کے وی کی 1 ہزار157 کلومیٹراور 220 کے وی کی372 کلومیٹر ترسیلی لائن بچھائی گئی ہے جبکہ ترسیلی لائنوں کی بہتری کے لیے بھی متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟