19 نومبر 2018
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 51 پیسے اضافہ

نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 51 پیسے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی تقسیم کارکمپنیاں اگست کے بجلی کے بلوں کی مد میں صارفین سے اضافہ وصول کریں۔ نیپرا کے مطابق نوٹیفکیشن کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟