12 نومبر 2018
بالی وڈ سٹارز کی ہم جنس پرستی کی حمایت

بالی وڈ شخصیات نے بھارتی عدالت کی جانب سے ہم جنس پرستی کو قانونی قرار دینے کے فیصلے کو سراہا ہے۔  بھارتی سپریم کورٹ میں پانچ ججوں پر مشتمل بینچ نے اتفاق رائے سے مردانہ ہم جنس پرستی پر عائد پابندیوں کو  غیر معقول اور ناقابل دفاع کہتے ہوئے اس عمل کو قانونی طور پر جائز قرار دے دیا ، جبکہ عدالت کے اس فیصلے پر بالی وڈ شخصیات نے بھی حمایت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اظہار خیال کیا ۔ بالی وڈ کے معروف ہدایتکار اور فلمساز کرن جوہر نے عدالتی فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ مکمل طور پر تاریخی فیصلہ ہے، جس پر میں بہت فخر محسوس کرتا ہوں کیونکہ بھارتی آئین سے سیکشن 377 کو ختم کرنا برابری اور انسانیت کی جیت ہے۔ عامر خان نے کہا  کہ برابری کے حقوق پر یقین رکھنے والوں کے لئے یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے ، جبکہ عدلیہ اپنا کام کر چکی اب ہمیں اپنا کام کرنا چاہئے۔ عالیہ بھٹ نے ٹویٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی اور ساتھ میں انہوں نے لکھا کہ ہماری ملک کی تاریخ کا یہ یادگار دن ہے۔ انوشکا شرما نے بھی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ محبت اور حق محبت کے ضمن میں ایک بڑا قدم ہے۔  سونم کپور  نے کہا کہ یہ وہ بھارت ہے جہاں میں رہنا چاہوں گی ، ناکہ ایسے بھارت میں جہاں تشدد، عدم برداشت، جنسی امتیاز اور نفرت ہو جبکہ یہی وہ بھارت ہے جس سے میں محبت کرتی ہوں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟