25 ستمبر 2018
تازہ ترین
 بالی وڈ ستاروں کی طرف سے عید مبارک

عید الاضحیٰ کے پر مسرت موقع پر بالی وڈ کے نامور اداکاروں نے دنیا بھر میں مسلمانوں کو عید پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ دنیا بھر میں مسلمان عید الاضحیٰ کا تہوار مذہبی جوش وجذبے سے منارہے ہیں اوراس پرُمسرت موقع پر جہاں تمام افراد اپنے چاہنے والوں کو عید کی مبارکباد دے رہے ہیں، وہیں بالی وڈ  سٹارز نے بھی اپنے تمام مداحوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی ہے۔بالی وڈ اسٹار رشی کپور نے مداحوں کو ٹو یٹرپر عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام لوگوں کو عید مبارک۔سلمان خان نے بھی سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی۔ بالی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے جانے والے اداکار عامر خان نے بھی عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ابھیشیک بچن نے بھی ٹویٹر پر تصویر شیئرکی  جس میں  عید کی مبارک باد دی گئی۔


 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟