بالی وڈ، اقرباء پروری پر جاری بحث کا اختتام نہ ہوسکا

  بالی وڈ میں اقربائ  پروری پر جاری بحث کا اختتام اب تک نہیں ہوا اور اب معروف اداکار نصیرالدین شاہ نے بھی اس حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کردیا۔ اداکار نے اقربائ  پروری کے حوالے سے کہا، ٴمجھے سمجھ نہیں  آتا کہ صرف فلم انڈسٹری کو ہی کیوں اس حوالے سے بْرا بھلا کہا جارہا ہے، دوسری انڈسٹریز میں موجود لوگ بھی تو یہی کرتے  آرہے  ہیں'۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٴلوگ تب کیوں بحث نہیں کرتے جب ایک بڑا کاروباری شخص اپنے بچوں کے حوالے اپنا کاروبار کرتا ہے؟ اور تب کیوں کچھ نہیں کہا جاتا جب بڑے سیاست دان اپنے بچوں کو سیاست کا حصہ بناتے ہیں؟ نصیرالدین شاہ نے کہا کہ ٴفلم انڈسٹری کو خصوصی طور پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، میرے خیال سے یہ انصاف نہیں کہ صرف فلم انڈسٹری پر تنقید کی جائے، جب کہ اقربائ  پروری تو ہر جگہ موجود ہےٴ۔اداکار نے یہ بھی کہا کہ ٴکون سے والدین اپنے بچوں کی مدد نہیں کرنا چاہیں گے تاکہ وہ انڈسٹری میں  آگے بڑھ سکیں؟ بس  آپ ان سے یہ امید ضرور رکھیں گے کہ وہ وہی غلطیاں دوبارہ نہ دہرائیں جو آپ سے ہوئیں