16 نومبر 2018
بار بی کیو کھائیں، 15دن میں 12لاکھ کمائیں

ایک امریکی کمپنی نے ایک بہت ہی دلچسپ ملازمت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی توقعات پر پورے اترنے والے کسی ماہر شخص کو صرف 15 دن کےلئے بارہ لاکھ پاکستانی روپوں کے برابر تنخواہ دی جائے گی جس کے لئے پورے ملک میں سفر کرکے باربی کیو کھانے چکھنے ہوں گے۔ امریکا کی مشہور کمپنی رونلڈ ریپ نے ایک اشتہار دیا ہے جس میں انہوں نے  چیف گرلنگ آفیسر سی جی او کے لئے ملازمت کا اعلان کیا ۔ کمپنی کے مطابق افسر کو پورے امریکا میں گھوم کر مشہور ریستورانوں کے باربی کیو کھانے چکھنے ہوں گے اور ان کے بارے میں اپنی رائے دینا ہوگی۔ ملازمت کا دورانیہ صرف دو ہفتے پر محیط ہے جس میں کھانے اور سفر کے تمام اخراجات کمپنی برداشت کرے گی اور تنخواہ کے طور پر دس ہزار ڈالر بھی ادا کرے گی ۔ اس طرح سی جی او کا کام صرف گھومنا اور کھانا ہی ہوگا۔ کمپنی کے مطابق دوران ملازمت سی جی او کو امریکا کے ان بہترین ریستورانوں میں بھیجا جائے گا جو باربی کیو اور گرل گوشت کےلئے مشہور ہیں۔ اس کے بدلے اسے اپنے تاثرات، تصاویر اور اس ہوٹل میں استعمال ہونے والے، بار بی کیو بنانے کے طریقے اور ٹوٹکے رونلڈز کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا ہوں گے۔ اس دلچسپ ملازمت کے لئے امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ 100 الفاظ میں خود کو اس ملازمت کا اہل ترین فرد ثابت کریں اور ساتھ ہی بہترین بار بی کیو کی تصویریں اور طریقے بھی فراہم کریں۔ یاد رہے کہ درخواست ملازمت کی آخری تاریخ 13 اگست رات بارہ بجے تک ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟